Jump to content

User:Saleembhidwal

From Wikimania

⭐⭐⭐        شوٹنگ والی بال کے سپرسٹار    ⭐⭐⭐

🌺ملک سلیم رضابھڈوال آف یاراسُلحہ تحصیل منکیرہ🌺

                                    ضلع بھکر

ملک سلیم رضا بھڈوال 2 مارچ 1995ء کو تحصیل منکیرہ

ضلع بھکر کے یَارا سُلحہ نامی قصبے میں پیدا ہوئے, والد کا

نام غلام عباس بھڈوال ہے, ضلع بھکر کے جنوبی علاقہ تھل

میں آباد قوم بھڈوال نے  ہر  دور  میں  شوٹنگ والی بال کو

بہت بڑے نامور کھلاڑی دیے ہیں,جن میں ملک محمد ریاض المعروف کاکابھڈوال آف پینگھ لڑ,محمد حسین بھڈوال آف گُلی والا اور  گداحسین بھڈوال  آف یاراسُلحہ کے نام شامل

ہیں,گداحسین  اور غلام عباس بھڈوال  آپس میں کزن ہیں

اسلیئے سلیم رضا بھڈوال گداحسین بھڈوال کے رشتے میں

بھتیجے ہیں , سلیم رضا بھڈوال کو  بچپن  ہی سے شوٹنگ

والی بال  کھیلنے کا شوق ورثے میں ملا, سلیم رضا بھڈوال

نے کھیل کے  ساتھ تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا اورMA

بی ایڈ کرچکے ہیں, سلیم رضا بھڈوال  کو کافی  وقت پہلے

رائے نور حیات کھرل  جیسے  تجربہ کار کھلاڑی نے مستقبل

کا بہت بڑا کھلاڑی  کہ دیا تھا ,سلیم رضا بھڈوال نے شروع

میں تعلیم کی وجہ سے کسی ایک کلب میں شمولیت نہیں

کی بلکہ اوپن کھلاڑی کی حیثیت  سے  کھیلتے  رہے, تقریباً

8 مہینے پہلے چوہدری عبدالباسط کے ساتھ اختر خان بلوچ

کلب میں شمولیت کی اور فرنٹ مین کےطور پر کھیلتےرہے

ایک دو ماہ پہلےچوہدری عبدالباسط,ملک ناصرسعید اعوان

سلیم رضا بھڈوال, آصف خان پٹھان اور  جنید خان مروت

نے مل کر اپنا الگ  کلب  بنا لیا ہے  جس کے  کپتان چوہدری

عبدالباسط فخرئےخوشاب کےنام پر عبدالباسط کلب ہی نام

رکھا گیاہے, سلیم رضا بھڈوال اسوقت پاکستان کا تیزترین

اور انتہائ خطرناک بلاکر  اور  بہت اعلٰی درجہ  کا ڈیفینسر

ہے, شوٹنگ والی بال کو  پاکستان  کے  مقبول ترین کھیلوں میں شمار کیا جاتا ہے, خصوصاً دیہاتوں میں اس کھیل کی

مقبولیت دیکھ کر انسان  حیران رہ  جاتا ہے, تھل ریگستان

کے دور دراز  چھوٹے چھوٹے دیہات جہاں کچھ عرصہ پہلے

تک آمدورفت کے وسائل بھی نہیں تھے, زیادہ تر لوگ پیدل

سفر کرتےتھے وہاں سےلیکر پوٹھوہار کی تحصیل گوجرخان

اور کلرسیداں کےاونچے نیچے دیہاتوں تک شوٹنگ والی بال

کی مقبولیت اس حد  تک ہے کہ محمدحسین بھڈوال, ملک

گداحسین بھڈوال, سلیم رضا بھڈوال, ولیدرضا شاری  اور

چوہدری محسن فاروق آف سموٹ  جیسے نامور کھلاڑی ان

ہی علاقوں سے  پیدا  ہوئے  اور  ان کی  شہرت و مقبولیت

پاکستان کی سرحدوں سے نکل کر یورپ,ایشیاء اور مشرق

وسطٰی کے ممالک تک جا پہنچی,سلیم رضا بھڈوال کو بھی

کم عمری میں انتہائ شہرت و مقبولیت ملی, اور اس وقت

پاکستان کے اعلٰی درجے کے  کھلاڑیوں  میں شمار ہوتے ہیں

اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ  سلیم رضا بھڈوال کو صحت

و سلامتی سے رکھے,کامیابیاں و کامرانیاں اسکا  مقدر بنی

رہیں